مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کو مبارکباد

03 مئی 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے ممتا ز عالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین منتخب ہونے پر مولانا عبدالحفیظ مکی، مولانا محمد مکی حجازی، مولانا حافظ اسعد عبید الازہری ، مولانا ڈاکٹر عنایت اللہ سعید، مولانا محمد الیاس گھمن سربراہ مولانا عبدالرئوف ملک، مولانا زاہدالراشدی، محب النبی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے مبارکباد دی ہے ۔