سپیرئر گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے واک
لاہور ( پ ر) دی سپیرئر گروپ کے زیر اہتمام سپیرئر گروپ آف کالجز اور یونیورسٹی سٹی کے طلبہ ء وطالبات نے ( یوم مئی ) مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے واک کرکے مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ واک کے دوران طلباء وطالبات کے علاوہ دوسرے مکاتب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن واک کے دوران تمام طلباء وطالبات اور دوسرے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے نیز شرکاء نے مزدوروں کے حق میں نعرے بھی لگائے جس میں مزدوروں کے حقوق اور ان کی محنت اور کاوشوں کو سراہا ۔