انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

03 مئی 2014

لاہور( پ ر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات وفد کے سربراہ نعیم اختر شیخ نے ادارے کے تقلیدی کردار پر روشنی ڈالی ۔ نعیم شیخ نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ طالبعلموں کو چارٹرڈ اکائونٹس کی تعلیم کے لیے مثبت اور اہم اقدام اٹھائے ۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے ادارے کے سربراہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ نعیم شیخ نے آزاد کشمیر حکومت کے مثبت اقدام کو سراہا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وفد کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے تعلیم ان کا ترجیحی مقصد ہے ۔