جی سی یو کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں پنجابی مشاعرہ کا انعقاد
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز پنجابی مجلس کے زیراہتمام یونیورسٹی کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایک پنجابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر محمد خان ناصر نے کی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمد خلیق الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ملک کے نامور شعراء جن میں بابا نجمی‘ شریف انجم‘ فرحت عباس شاہ‘ عدل منہاس لاہوری‘ ڈاکٹر ناہید شاہد‘ سعد اللہ شاہ‘ ویر سپاہی‘ زبیدہ حیدر زیبی‘ فخر عباس‘ افضل ساحر‘ زاہد مسعود‘ صائمہ الماس‘ ہمایوں پرویز شاہد‘ صابر علی‘ مرلی چوہان‘ مشتاق گوگا‘ نصیر احمد‘ محمد بوٹا انجم‘ حبیب اللہ ساحل‘ پروفیسر سعادت سعید‘ شجاع الرحمن ڈوگر اور عمیر علی واصف سمیت کئی شعراء نے کلام پیش کیا۔