توانائی بحران کا خاتمہ ، معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے : آصف شہزاد

03 مئی 2014

رائے ونڈ ( نامہ نگار ) مسلم لیگی رہنما ء میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ اور معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے سے ملک کی اقتصادی صورت حال میں بہتری آئے گی ۔ عوام تک اس کے ثمرات جلد پہنچنا شروع ہوجائیں گے ۔ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے ۔