مزدور طبقہ منظم ہو کر ظالموں کیخلاف ہر جنگ جیت سکتا ہے: پاکستان مزدور محاذ

03 مئی 2014

رائے ونڈ ( نامہ نگار) مزدور طبقہ متحد اور منظم ہوکر ظالموں کے خلاف ہر جنگ جیت سکتا ہے ۔ شکاگو کے شہیدوں نے اپنی منصفانہ جدو جہد کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنا دیا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مزدور محاذ کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں یوم مئی کے جلسہ عام میںمقررین مرکزی سیکرٹری جنر ل شوکت علی چوہدری، پنجاب کے صدر ڈاکٹر طفیل ، سیکرٹری عبدالغفور بھٹی ، اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ آرگنائزر، ناصر علی ایڈوکیٹ اور محمد اکبر جنرل سیکرٹری لاہور شامل تھے ۔ انہوں نے شگاگو کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مئی کہ شہیدوں نے مظلوم و محروم طبقوں کو جدوجہد کی نئی راہ دکھلائی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...