ایک سال کی کارکردگی مایوس کن ہے : لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 11 مئی کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو انتخابی دھاندلی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف احتجاج کا آئینی ، جمہوری اور سیاسی حق حاصل ہے، ایک سال میں عوام حکومتی کارکردگی سے بھی مایوس ہیں اور کرپٹ نظام کی وجہ سے عوام جمہوریت اور آئینی عمل سے مایوس ہورہے ہیں، جماعت اسلامی ملک میں جبر اور ظلم کا نظام ختم کر کے پاکستان کو باوقار ، عام آدمی کے لیے باعزت اور پرسکون پاکستان بنائے گی ۔ جمہوریت اور آئینی نظام کو کوئی خطرہ نہیں ۔ حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے انجینئرڈ ایشوز دے رہی ہے ۔ گرمی بڑھتے ہی توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے ۔