پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے : مولانا امجد

03 مئی 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے ایسی ہر سازش کا علماء اور عوام مل کر مقابلہ کریں گے ،ملک میں امن کی کوششوں کو ناکام بنانے والوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،73ء کے آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمے کے لیئے ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں تر میم اور سزائے موت کے خاتمے کے لیے عالمی دبائو کا سلسلہ مو جو دہ حکومت پر بھی جا رہی ہے ، ملکی مسائل کے حل کے لیے امن کا قیام ضروری ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر نے جامع مسجد جامعہ مسجد عائشہ ؓ پالکر ،جامع مسجد مدینہ نزد بڑے میاں درس مغلپورہ میں سیرۃالنبی ﷺکانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔