پنجاب یونیورسٹی : ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ ون کے امتحانات جون میں ہوں گے

03 مئی 2014

لاہور( سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم اے / ایم ایس سی پارٹ ون اینول 2014 ء کے امتحانات 26 جون 2014 ء سے شروع ہوں گے ۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔