ایم فل ، پی ایچ ڈی کے داخلوں کیلئے این ٹی ایس کی شرط ختم

03 مئی 2014

لاہور( سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت الرازی ہال میں تمام صدور شعبہ جات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نئے آنیوالے تعلیمی سال میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر داخلوں کے لئے این ٹی ایس کے پاس شدہ ٹیسٹ کی شرط ختم ہوگی اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، کالجز ، انسٹی ٹیوٹس ، ڈیپارٹمنٹس اور سنٹرز کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔