’’امریکہ افغانستان میں شکست کا بدلہ اور پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیلئے جھوٹے عذر تراش رہا ہے‘‘
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کا بلوچستان کے مدارس سے افغانستان میں حملوں کا الزام لگاناالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے ، ساری دنیا جانتی ہے کہ بھارت امریکہ کی پشت پناہی سے بلوچستان میں افغانستان کے راستے مداخلت کا ر داخل کررہاہے لہٰذا بلوچستان کے مدارس پر دہشت گردی کی تربیت کا الزام لگاناکذب بیانی ہے ۔ انہوں نے امریکہ کی ایک مصنفہ کا رلوٹا گال کی کتاب wrong enemyکا حوالہ دے کر کہاکہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے اور پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ آور ہونے کے لیے جھوٹے عذر تراش رہا ہے ۔