پاکستان آگہی پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے طلباء اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، موبائل یونٹس کے مختلف اداروں میں لیکچر

03 مئی 2014

لاہور(خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوالمنڈی کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وفاقی کالونی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھوبتیاں چوک رائے ونڈ روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوہاری گیٹ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 336 تھی ۔