غیر ملکی دوروں میں مصرو ف شہباز شریف کو ملک کا وزیر خارجہ بنایا جائے : منظور وٹو
لاہور ( خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو پاکستان کا وزیر خارجہ بنا دینا چاہیے کیونکہ انکا زیادہ تر وقت صوبے کو چلانے کی بجائے غیر ملکی دوروں پر صرف ہو رہا ہے ۔ صوبہ پنجاب کو اپنے بچوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا کسی لحاظ سے بھی مناسب نہیں ہے ۔ صوبہ پنجاب پاکستان کا تقریباً 62 فیصد ہے اس لیے اس کو ایک فل ٹائم وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تاکہ صوبے میں سنگین امن عامہ کی صورتحال ، لوڈشیڈنگ اور بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے پر پوری توجہ دی جاسکے ۔