امریکی رپورٹ مسترد، دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں : علامہ احمد لدھیانوی

03 مئی 2014

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وطن عزیز کے تحفظ کے لیے حکومت خارجہ پالیسی مضبوط بنائے،پڑوسی ممالک کی مداخلت دہشت گردی اور تخریب کاری کی اہم وجہ ہے، مذاکرات پر حکومت فوج کے ایک پیج پر نہ ہونے کی افواہیں مایوس کن ہے،دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ لوڈشیدنگ نے عوام کاجینا محال بنادیاہے۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے مرکز اہلسنت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امریکی جنگ میں اپنے ملک اور قوم کو آگ میں دھکیل دیا ہے ،تاہم امریکہ پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کو سپورٹ کررہاہے،حکومت کو چاہیے کہ امریکی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد میں اپنی خارجہ پالیسی از سر نو مرتب کرے۔