رجسٹرار عزیز بھٹی ٹائون نے ماتحت ٹائون آفیسر پلاننگ کی جیپ استعمال کرنا شروع کر دی
لاہور ( خبر نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے گاڑی کے ملنے پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹائون و ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹائون نے اپنے ماتحت ٹائون آفیسر پلاننگ اینڈ کو آرڈنیشن واہگہ ٹائون کی سرکاری سوزوکی جیپ استعما ل کرنا شروع کر دی۔ ٹی او(پی اینڈ سی) کا تبادلہ ہو جانے کی وجہ سے ان کی سیٹ خالی پڑی ہے اور ان کی گاڑی بھی ’’بے کار‘‘ کھڑی ہے چنانچہ ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹائون نے اپنی ’’بے کاری‘‘ کا بندوبست ماتحت افسر کی کار بمعہ پٹرول استعمال کر کے ختم کر لی ہے۔