افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعتہ الدعوۃ کا کنونشن کل ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃالدعوۃکا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے استحکام پاکستان کنونشن کل ہوگا۔ یونیورسٹی گرائونڈ میں ہونے والے کنونشن کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوںکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔جماعۃالدعوۃ کی طرف سے لاہور شہر و گردونواح میں زبردست تشہیری مہم چلائی گئی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں اشتہارات،بینرز و ہورڈنگزلگائے گئے ہیں اورپمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔اسی طرح سپیکرلگا کر خصوصی طور پر گاڑیاں تیار کی گئی ہیںجس کے ذریعہ کارکنان گلی محلوںمیں جاکر لوگوں کوکنونشن میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔