ایسٹ زون کی 21 کلبوں نے آج کے جنرل کونسل اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

03 مئی 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایسٹ زون کی  21 کلبوں نے آج اپنے زون کے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ کلبوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنرل کونسل اجلاس کسی نوٹرل وینو پر ہوتا تو تمام کلبیں لازمی طور پر اس میں شرکت کرتی لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جو زون کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکڑی کی رہائش گاہ پر ہو نے والا اجلاس شام بجے 5 ہو گا جس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔