حکومت قرآن وسنت کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے : اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر ہر لمحہ فرض ہے،اس اوّلین فریضہ سے بے خبری اُمت مسلمہ کے زوال کا باعث بن رہی ہے ۔حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ سنت کے مطابق بنائے گئے قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کروائے۔ معاشرے کو گستاخانہ کلچر کے خاتمے کیلئے نسل نو کو غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید کے کارنامے سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے۔کائنات میں کسی قیادت کو وہ کمالات میسر نہیں آئے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰﷺ کو عطافرمائے ہیں۔