مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے تعمیر ہونیوالے ہسپتال کا افتتاح آئندہ ماہ متوقع ہے:سلمان رفیق
لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں تعمیر ہونے والا سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکا (TIKA) ہسپتال ترکی کے عوام کی طرف سے پنجاب کے عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے۔ ہسپتال کا افتتاح رواں سال جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے مکمل ہونے والے ٹیکا(TIKA) ہسپتال کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیکا ہسپتال میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا بہترین ماڈل ہو گا ۔