عمران کی قسمت میں وزارت عظمیٰ نہیں خواب دیکھنا چھوڑ دیں: کامران مائیکل
لاہور( خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے ہاتھوں میں وزرات عظمیٰ کی ''ریکھا''نہیں ہے،وہ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھناچھوڑدیں۔ عمران خان کی11مئی سے شروع ہونیوالی نام نہاد احتجاجی تحریک تاریخ کے کوڑے دان کاحصہ بن جائے گی ۔اناڑی خان کی سیاسی بصیرت اورتربیت ایک سوالیہ نشان ہے ،وہ جمہوریت کواپنے انتقام کانشانہ بنانے کے درپے ہیں۔