انڈر 18 جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 14 مئی سے شروع ہو گی

03 مئی 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کے لئے 33 ویںانڈر18 جونیئر چیمپئن شپ14 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی۔25 مئی تک جاری والی چیمپئن شپ میں پنجاب سے دو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کے انتحاب کے لئے ٹرائلز10 مئی کو نیشنل ہاکی سیٹیڈیم کی پچ ٹو پر منعقد ہونگے۔پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے انتحاب کے لئے سابق اولمپئن دانش کلیم کی سر براہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔سلیکشن کمیٹی کے دیگراولمپئن محمد سرور، اولمپئن مدثر علی خان ، اولمپئن دلاور حسین اور عامر جلیل چوہان شامل ہیں ۔پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 1996 کو پیدا ہونے والے کھلاڑی ان ٹرائلز میں شرکت کے حقدار ہونگے۔