مسلم لیگ ن ورکرز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں جلسہ آج ہوگا

03 مئی 2014

لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن  ورکرز آرگنائزیشن کے زیراہتمام جلسہ بسلسلہ یوم پاکستان آج ہفتہ کو ساڑھے گیارہ بجے دن ایوان اقبال( بیسمنٹ ہال) میں منعقد ہوگا۔ صدارت مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق کرینگے۔ مہمانان گرامی میں بزرگ مسلم لیگی خان غلام دستگیر خان، وفاقی  وزیرچوہدری برجیس طاہر، صوبائی وزیر بلال یٰسین سینئر نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن  چوہدری جعفر اقبال ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ ،  خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ سلیم صادق، چوہدری سجاد، طیبہ فاروق ہوں گے۔