اینٹی ڈینگی مہم‘ محکمہ صحت پنجاب میں تاحکم ثانی تبادلوں پر پابندی عائد

03 مئی 2014

لاہور (سپیشل رپورٹر) اینٹی ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے محکمہ صحت پنجاب  میں تاحکم ثانی تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب آفس کے معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  میاں شہبازشریف کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری صحت پنجاب  کی جانب  پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ‘ فورڈ آف ڈائریکٹرز کے سرباہان و ممبران سے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں ہر طرح کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی  ہوگی۔