قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن انوار احمد انتقال کر گئے

03 مئی 2014

کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئن انوار احمد خان انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انوار احمد خان 1960ء اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چودھری اختر رسول، سیکرٹری رانا مجاہد، سیکرٹری پنجاب اجمل لودھی، اولمپئن انجم سعید، اولمپئن محمد اخلاق اور اولمپئن دانش کلیم نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی دعا کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...