گیسی غباروں سے زخمی ہونے والے بچوں کیلئے 22 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

03 مئی 2014

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گیسی غباروں سے زخمی ہونے والے بچوں کی امداد کیلئے 22 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کے اکائونٹ میں 22 لاکھ روپے کے فنڈز ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ رقم سے وہ 26 بچے  جو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب میں گیسی غبارے  پھٹ جانے کے سبب زخمی ہو گئے تھے اور ایک بچہ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا تھا۔