سیکرٹری سیٹلمنٹ کا ناروا سلوک‘ بورڈ آف ریونیو کے ماتحت عملہ نے دفاتر کی تالہ بندی کر دی

03 مئی 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو میں سیکرٹری سیٹلمنٹ کی ماتحت عملہ سے بدتمیزی پر عملہ نے دفاتر کی تالہ بندی کر دی سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کی متعلقہ سیکرٹری سے باز پرس کی یقین دہانی پر ملازمین نے دوبارہ کام شروع کیامعلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز سیکرٹری سیٹلمنٹ اینڈ اشتعمال جاوید محمود بھٹی کیجانب سے ماتحت عملہ سے مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر عملہ نے احتجاج شروع کر دیا۔