انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں طلباء کو نقل کی کھلی چھوٹ، عملہ رشوت وصول کرتا رہا

03 مئی 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کھل کھلا نقل چل رہی ہے سنٹروں میں تعینات عملہ رشوت لیکر طلبہ کو نقل کروا رہا ہے امتحان دینے کے لئے آنے والے طلبہ کو منظور نظر طلبہ کو نقل کروانے پر مجبور کیا جارہا ہے اور بات نہ ماننے پر پرچے چھننے جا رہے ہیں جبکہ چیرمین بورڈ سمیت تمام افسران خاموش ہیں اس صورتحال پر طلبہ کے والدین سخت پریشانی کا شکار ہیںطلبہ نے حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔