تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خیبر پی کے میں کرپشن ختم کرنے پر توجہ دیں: پرویز ملک

03 مئی 2014

لاہور( خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری اطلاعات عمران گورایا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف  شاہ اور جوائنٹ سیکرٹری  خواجہ سعد فرخ نے کہا ہے کہ تبدیلی  اور دھاندلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان خیبر پی کے میں کرپشن ختم کرنے کی طرف توجہ کریں۔ گزشتہ روز دیئے مشترکہ بیان میں مسلم لیگی  رہنمائوں  نے کہا کہ خیبر پی کے میں ناکام لیڈر احتجاج کے نام پر قومی ترقی کا راستہ روکنے میں ناکا ہوں گے۔