ماسٹرز ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان گروپ سی میں شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ماسٹرز ورلڈکپ ہاکی ٹونامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جو اپنا پہلا میچ 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ ہالینڈ کے شہر میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا کی معروف ویٹرن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابھی یہ طے کرنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے چالیس سال کی کیٹگری میں شرکت کرنی ہے یا پھر 45 سال کی کیٹگری میں شرکت کرنی ہے جس کا فیصلہ بدھ تک کر لیا جائے گا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق چالیس سالہ کیٹگری کے ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو سی گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ پنتالیس سالہ کیٹگری میں بھی پاکستان ٹیم کو سی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ 40 سالہ کیٹگری میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ، 7 جون کو جنوبی افریقہ، 8 جون کو آسٹریلیا جبکہ 9 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ 45 سالہ کیٹگری کے شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی دوسرا میچ 7 جون کو سپین، تیسرا میچ 8 جون کو آسٹریلیا جبکہ چوتھا میچ 9 جون کو ڈبلیو اے ایل کے خلاف کھیلے گی۔