موبی لنک نے 3G سام سنگ ٹیبلٹس متعاراف کرا دیئے

03 مئی 2014

لاہور(کامرس رپورٹر) موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے 3G سام سنگ ٹیبلٹس متعارف کر دیئے ہیں پورے ملک میں موبی لنک کی جانب سے 3G کے کمرشل لانچ کے ساتھ ہی موبی لنک کے صارفین اب پہلے سے شامل کردہ تین ماہ کے بنڈ ل آفر کے ساتھ 3G سام سنگ ٹییلٹس انتہائی مناسب قیمت پرخرید سکتے ہیں۔ ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامرمنظور نے کہا ہے کہ موبی لنک کی جانب سے 10میگاہرٹز سپیکٹرم کی کامیاب ایکوائزیشن کے بعد، صارفین اب قابل استطاعت اور معیاری 3G کے قابل ڈیوائسزکی تلاش میں ہیں۔