پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے: لارڈ نذیر

03 مئی 2014

برمنگھم (آن لائن) افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کیلئے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کی۔ریلی میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی  جنہو ں نے  پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی سخت مذمت کی ۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اس کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری پاک فوج کی قربا نیو ں کو خرا ج تحسین پیش  کرتے ہیں۔