عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

03 مئی 2014

نیویارک (آئی این پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آخری  روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان  دیکھا گیا ۔جمعہ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جون کیلئے  سودے  32سینٹ کمی   کے بعد99.42ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جون کیلئے سودے  31سینٹ کمی   کے ساتھ  107.76 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔