مرکنٹائل ایکسچینج میں 2ارب 71کروڑ کا کاروبار

03 مئی 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچنج میں گزشتہ روز 14998لاٹ کے سودے 2ارب 71کروڑ  50لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2973کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 25کروڑ50لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت ایک ارب25کروڑ 20لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 20.7کروڑ روپے رہی۔