رواں سال زیادہ بار دانہ تقسیم کیا گیا: ترجمان محکمہ خوراک

03 مئی 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کسانوں کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ باردانہ تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ سال سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ2 مئی2013 کوکاشتکاروں میں 14,36,454 بوری بار دانہ تقسیم کیا گیا تھا اور 2 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی جبکہ رواں سال 2 مئی تک کاشتکاروں میں 20,98,372 بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 985 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ خوراک نے باردانہ کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔