متحدہ ایکشن کمیٹی مواصلات و تعمیرات پنجاب کا ہنگامی اجلاس

03 مئی 2014

لاہور (سٹی رپورٹر) پراونشل بلڈنگ ڈویثرن لودھراں میں بے گناہ انجینئرز، سب ڈویثرنل آفیسرز، سب انجینئرز اور کنٹریکڑز کے ساتھ ہو نے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور ان بے گناہ ملازمین کے خلاف بغیر انکوائری قائم جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ ایکشن کمیٹی مواصلات وتعمیرات پنجاب کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں انجینئرزصفدر رضا (چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ) حبیب الحق رندھاوا، صفدر حسین صدر، قاضی محمد عارف سیکرٹری جنرل،  نذر محی الدین ڈار سیکرٹری جنرل ایپکا، خالد یٰسین سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن،محبوب عالم سیکرٹری جنرل ورکر یونین، شاہد ندیم اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...