وارد ٹیلی کام نے ’’ مال دھمال بنڈل ٹو‘‘ کا آغاز کر دیا

03 مئی 2014

لاہور( پ ر) وارد ٹیلی کام نے اپنے صارفین کیلئے مشہور آفر’’ مال دھمال ‘‘ کی 2013ء میں شاندار کامیابی کے بعد رواں سال پھر ’’ مال دھمال بنڈل ٹو‘‘ کا آغاز کر دیا ۔ ’’ مال دھمال بنڈل 2‘‘ میں حصہ لینے والے کسٹمرز پانچ آن نیٹ ایس ایم ایس ،10وال پیپرز یارنگ فونز بھیجنے پر لکی ڈرا کی 10اینٹریز میں شامل ہو سکیں گے جس میں وہ ہر ٹو یوٹا کرولا ایکس ایل آئی بھی جیت سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ’’ مال دھمال بنڈل 2‘‘ میں حصہ لینے والے صارفین روزانہ50,000،ہر ہفتے10,000اور ایک لاکھ روپے کے گرینڈ پرائز کے لکی ڈرا میں بھی شامل ہو سکیں گے۔ ’’ مال دھمال بنڈل 2‘‘ میں انعامات جیتنے کے خواہش مند و ارد صارفین’’3000‘‘ پر ایک ایس ایم ایس بھیج کر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مہم 28اپریل سے شروع ہو چکی ہے اس میںشامل ہونے کا سلسلہ 5اگست تک جاری رہیگا۔