صدر ممنون سے سربراہ پاک بحریہ آصف سندھیلہ کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی

03 مئی 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل  محمد آصف سندھیلہ نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ معتبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بحریہ کے سربراہ نے صدر کو پاک بحریہ کی حربی تیاریوں اور سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔