فرائض میں غفلت پر31ویٹرنری افسر معطل

03 مئی 2014

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے 31 ویٹرنری افسروں کو تین ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن میں ڈاکٹرسعدیہ رفیق ویٹرنری آفیسر کرباٹھ، ڈاکٹر نثار احمد ویٹرنری آفیسر ہیر، ڈاکٹرعاصمہ یوسف سینئرویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال مَل، ڈاکٹرمہوش گل رائے ونڈ،   شیخوپورہ  کے  ڈاکٹرعبدالجبار  ویٹرنری آفیسر  تریڈیوالا ،ڈاکٹرعدیل شہباز ریحان والا ،ڈاکٹر عبدالغفورعلوی  شرقپورشامل ہیں۔