سٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 28900 کی نفسیاتی حد پر مستحکم

03 مئی 2014

کراچی +لاہور(مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کومحدود پیمانے پر تیزی رہی اور  کے ایس ای 100 انڈیکس 28900کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔  تفصیلات کے مطابق فروخت کے دباؤ ،پرافٹ ٹیکنگ اورکارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28865پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا  ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 8.15پوائنٹس اضافے  سے 28921.13پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے171 کمپنیوں حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ،174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی  ہوئی  جبکہ17کمپنیوںکے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں6ارب 45کروڑ86لاکھ5 ہزار542 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا   جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب26ارب 53کروڑ87لاکھ 5ہزار2075روپے ہوگئی ۔جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں19کروڑ54ہزار500شیئرز رہیں ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 15کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 51کمپنیوں کے  حصص میں  استحکام رہا۔  ایل ایس ای 25 انڈیکس  56.16 پوائینٹس کے  اضافہ کے  ساتھ 5323.68پربندہوا۔  مارکیٹ میں کل  14لاکھ  25 ہزار    200حصص  کا کاروبار ہو ا۔  جبکہ گزشتہ روز  39 لاکھ37  ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...