قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ پیرکو شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائیں جائیں گے۔ اجلاس سے قبل پارلیمانی جماعتیں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاسوں میں قومی اسمبلی کے گیارہویں سیشن کے لئے حکمت عملی وضع کریں گی۔