پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کیلئے 4 ارب مختص کر دیئے: مجتبیٰ شجاع

03 مئی 2014

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے  وفود سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور حکومت بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔   انہوں نے کہا کہ  4 انتہائی پسماندہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کے اجراء کے لئے 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی، اس سکیم کا مقصد عام آدمی پر علاج معالجہ کے اخراجات کا بوجھ کم کرناہے۔