پنجاب حکومت کے صنعت دوست اقدامات قابل ستائش ہیں: پیاف

03 مئی 2014

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹرن شپ پروگرام مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کارکردگی بڑھانے اور بے روزگاری کم کرنے میں بے حد مفید و معاون ثابت ہوگا۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیاف پنجاب حکومت کے صنعت دوست پروگرام کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں انٹرن شپ پروگرام کو ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ ہر سٹوڈنٹ کے لیے لازمی ہے کہ وہ تعلیم سے فارغ ہوتے ہی اپنے مضمون کے مطابق کسی کاروباری ادارے کے ساتھ منسلک ہو جہاں اسے جاب کی تربیت ملنے کے ساتھ ساتھ مالی وسائل بھی حاصل ہوتے ہیں۔