برطانوی جوتا ساز کمپنی انسیگنیا نے ہیلو پاکستان کے تعاون سے نئی مہم کا آغاز کر دیا

03 مئی 2014

لاہور (پ ر) برطانیہ کی عالمی  شہرت یافتہ جوتا ساز کمپنی ’’انسیگنیا شوز‘‘ نے ہیلو پاکستان کے تعاون سے  پاکستانی خواتین کیلئے خصوصی مہم والک آ مائیل ان ہر شوز مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔  لاہور کے مقامی ہوٹل میں اس برانڈ کے افتتاح کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی بزنس، میڈیا اور فیشن کے سی ای او مسٹر حذیفہ صدیقی نے کہا کہ پاکستانی خواتین دنیا بھر میں اپنے علم، سوچ اور ٹیلنٹ کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ پاکستانی عورت زندگی کے ہرشعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ خواتین کے اسی جوش و جذبے اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسیگنیا شوز نے خصوصی برانڈ متعارف کروایا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...