ایمریٹس کا برسلز کیلئے 5ستمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

03 مئی 2014

لاہور(پ ر) ایمریٹس نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کیلئے 5ستمبر سے یومیہ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا یورپین کمیشن، یورپین کائونسل اور 120سے زیادہ بین الاقوامی اداروں کی موجودگی کے باعث برسلز فیصلہ سازوں کا ایک اہم مرکز ہے۔ ایمریٹس کی اس نئی سروس کی بدولت ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔ ایمریٹس ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک نے اس نئی فضائی سروس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا’’ یورپ کی سیاست اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے برسلز پہلے ہی ایمریٹس کیلئے ایک اہم مارکیٹ تھی۔اس کلینڈر سال میں آٹھواں شہر ہو گا جس کیلئے امریٹس پرواز شروع کرے گا۔