سپریم کورٹ: 3 رکنی بنچ نے آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف لیاقت بلوچ کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی جانب سے دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جمعہ کو جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو بنچ کے سربراہ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ اس مقدمہ کی سماعت پہلے ہی جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بنچ کر رہا تھا لہٰذا مزید سماعت بھی وہی کرے گا۔