لاپتہ افراد کے لواحقین نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

03 مئی 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کے لواحقین نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا۔ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم کی وطن واپسی پر لاپتہ افراد کے لواحقین سے ان کی ملاقات کرائیں گے۔وزیراعظم خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ حکومت نہیں چاہتی کہ خواتین اور بچے سڑکوں پر ہوں۔