جنوبی وزیرستان: فورسز کی کارروائی‘ 3 طالبان مارے گئے: بنوں‘ جھڑپ‘ ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق‘ 4 زخمی

03 مئی 2014

بنوں+ لدھا (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) بنوں میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ بنوں کے قریب ایف آر جنڈولہ کے علاقے بابر غار میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل لدھا جنوبی وزیرستان کے علاقے باہڑہ  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم  تحریک طالبان  کا ایک اہم کمانڈر  وفادار سمیت 7 طالبان جاں بحق ہو گئے۔