بنوں شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ عوام میں خوف و ہراس
بنوں(آن لائن) بنوں شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‘ عوام میں خوف و ہراس‘ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح 10 بجکر 40 منٹ پر بنوں شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بنوں سے 2 کلومیٹر دور زیر زمین تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔