جامشورو ہسپتال میں زیرعلاج بھارتی ماہی گیر انتقال کر گیا

03 مئی 2014

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو میں ٹی بی کے مرض میں مبتلا بھارتی ماہی گیر انتقال کر گیا۔ جیل حکام کے مطابق 75 سال کے اروند کو جنوری 2014ء میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میت کی بھارت منتقلی کیلئے حکومت کو آگاہ کر دیا گیا۔