خانیوال میں 2 ماہ قبل زخمی ہونے والا دہشت گرد قاری عابد سنٹرل جیل ملتان میں انتقال کر گیا

03 مئی 2014

ملتان (نمائندہ خصوصی) خانیوال کے علاقہ چھب کلاں میں دو ماہ قبل دہشت گردی کے واقعہ میں حساس ادارے کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والا دہشت گرد قاری عابد گذشتہ رات سنٹرل جیل ملتان میں انتقال کر گیا۔ مرحوم کافی عرصہ نشتر ہسپتال میں زیرعلاج بھی رہا ہے۔ وہ چھب کلاں کا رہائشی تھا۔ اس جھڑپ میں پاک فوج کا ایک میجر دانش شہید جبکہ علاقہ غیر کا رہائشی ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔